ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی نے مہاتما گاندھی کا عظیم الشان مجسمہ کیوں نہیں بنایا،سی پی آئی کاچبھتاسوال 

بی جے پی نے مہاتما گاندھی کا عظیم الشان مجسمہ کیوں نہیں بنایا،سی پی آئی کاچبھتاسوال 

Thu, 01 Nov 2018 11:58:34    S.O. News Service

حیدرآباد،یکم نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مایہ ناز کمیونسٹ لیڈر سرورم سدھاکر ریڈی نے سوال کیا کہ بی جے پی نے مہاتما گاندھی کا عظیم الشان مجسمہ کیوں نہیں بنایا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو سردار بلبھ بھائی پٹیل کی 182 میٹر بلند مجسمہ کو قوم کے نام وقف کر دیا ہے۔ریڈی نے کہاہے کہ پٹیل کے لیے بنائے گئے مجسمے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ گجرات میں پیدا ہوئے ملک کے راشٹرپتا کا عظیم الشان مجسمہ بنانے پر غور کیوں نہیں کیا گیا۔سچ بات یہ ہے کہ بی جے پی مہاتما گاندھی کے سیکولرزم کوپسندنہیں کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ان کی مورتی بنانے پر غور نہیں کیا۔ریڈی نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی پٹیل کی وراثت کو ہڑپنے کی کوشش کر رہی ہے۔ہمیں سردار پٹیل کی مورتی کو لے کر کوئی اعتراض نہیں ہیں۔ان کا احترام ہمارے دلوں میں موجود ہے اور ہم ان کا احترام کرتے ہیں۔ہمارا خیال ہے کہ مہاتما گاندھی ہندوستانی سیاست کے اور ہندوستانی لوگوں کے سب سے قدآور لیڈر ہیں وہ راشٹرپتا ہیں۔ مہاتما گاندھی کی مورتی اور بڑی ہونی چاہئے، وہ دوسرے کے مقابلے میں اعلیٰ سطح کے لیڈر ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ گاندھی کے قتل کے بعد پٹیل نے کچھ وقت کے لئے آر ایس ایس پر پابندی لگا دی تھی۔انہوں نے کہا کہ گرچہ وہ کانگریس سے انہیں چھیننے کی کوشش کریں پٹیل بی جے پی یا سنگھ پریوار کے رہنما کبھی نہیں ہو سکتے ہیں۔


Share: